پاکستان
16 اپریل ، 2012

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک، 5 زخمی

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک، 5 زخمی

کراچی … کراچی میں فائرنگ کے واقعات 4افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، لیاری سے ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی جبکہ فائرنگ کے واقعات میں 2 بچیوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاوٴن کی کچرا کنڈی سے 2 نوجوانوں کی لاشیں ملیں جن کی شناخت ذاکر اور عبدالمجید کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق لاشیں ایک سے 2 دن پرانی ہیں اور مقتولین کو اغواء کے بعد قتل کیا گیا۔ لیاری میں کمیلہ اسٹاپ کے قریب سے بھی ایک شخص کی ہاتھ پاوٴں بندھی لاش ملی جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا جس کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی۔ لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں فائرنگ سے 2 بچیوں اور ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ عباسی شہید اسپتال میں فائرنگ سے 29 سالہ عاصم زخمی ہوکر پہنچا جس نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ ڈیفنس کا رہائش ہے اور گلشن اقبال سے اپنی گاڑی میں گزر رہا جہاں پر فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔

مزید خبریں :