Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
18 اگست ، 2014

ممتاز شاعر، ہدایتکاراور پلے رائٹرگلزار کی 78ویں سالگرہ

ممتاز شاعر، ہدایتکاراور پلے رائٹرگلزار کی 78ویں سالگرہ

ممبئی .....بھارت کے ممتاز شاعر، ہدایتکار اور پلے رائٹرگلزارکی آج 78ویںسالگرہ منائی جارہی ہے۔گلزار کی بیٹی میگھنا کا کہنا ہے کہ اُن کے والد ہر کسی سے غیر مشروط محبت کرتے ہیں۔دنیا بھر میں گلزار کے نام سے پہچانےجانے والے اور اردو شاعری کو آسکر ایوارڈ دلوانے والے نازک جذبوں اور احساسات کے شاعر کا اصل نام سمپورن سنگھ کالراہے،وہ 18اگست 1936 کوپنجاب کے ضلع جہلم کے علاقے دینہ میں ایک سکھ گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ اردو اور ہندی دونوں زبانوں ہی سے محبت کر نے والے گلزار نے دونوں ہی زبانوں میں لکھا اور خوب ہی لکھا۔بھارتی فلموں کے بے شمار مشہور گانےگلزار ہی کے قلم کا شاہکار ہیں۔گلزار سر سے لے کر پا ؤں تک فنکار کا نام ہے ، وہ شاعرہیں، کہا نی نو یس ہیں ،اسکرین پلے اورا سکر پٹ رائٹر،مکا لمہ نگار اورہدایت کارہیں ، پیار کر نے والے شو ہر ، شفقت و محبت میں گُند ھے باپ اور سب سے بڑھ کر انسا نیت کے علمبردارہیں ۔ 1963 میں بمل رائے کی فلم ”بندنی“ کے لیے پہلا گیت لکھنے کا موقع ملا تو سب کو پتہ چل گیا کہ فلمی افق پر ایک نیا روشن ستارہ نمودار ہو گیا ہے۔ آندھی کے گانے’’تیرے بنا زندگی سے کوئی شکوہ نہیں تو نہیں‘‘نے انہیں فن کی اُس شاہراہ لاکھڑا کیا جس میں اُن کے لئے صرف کامیابیاں ہی کامیابیاں تھیں ۔ انہوں نے انہوں نے اپنی ادبی اور فلمی خدمات پرآسکر کے علاوہ ،ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ، پدم بھوشن،نیشنل فلم ایوارڈز اور فلم فیر ایوارڈز کے علاوہ بے شمار ایوارڈ اور اعزازاتحاصل کئے۔ ان کی بیٹی فلم ڈائریکٹر میگھنا گلزار کا کہنا ہے کہ اس کے بابا سب سے محبت کرتے ہیں اورہر کسی سے ان کی محبت غیر مشروط ہوتی ہے۔

مزید خبریں :