پاکستان
17 اپریل ، 2012

پنجاب ،گلگت بلتستان ،بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا امکان

 پنجاب ،گلگت بلتستان ،بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا امکان

اسلام آباد… ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک ہے۔پنجاب ،گلگت بلتستان ،بلوچستان اور کشمیر کے کچھ حصوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مالاکنڈ کے میدانی علاقوں میں موسم صاف ہے اور بالائی علاقوں میں ابرآلود ہے۔ ہزارہ اور گلگت بلتستان میں موسم صاف ہے ،رات کے اوقات میں ہلکی سی خنکی ہوجاتی ہے۔ گزشتہ روز سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت کم ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔اسلام آباد سمیت پنجاب کے کچھ حصوں،خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور،مٹھی اور پڈ عیدن میں 39 ریکارڈ کیاگیا۔کراچی میں درجہ حرارت 36،لاہور میں 32،پشاور میں 30اسلام آباد میں 27 اور کوئٹہ میں 28سینٹی گریڈ رہا۔

مزید خبریں :