Geo News
Geo News

پاکستان
21 اگست ، 2014

سیاسی جماعتوں کا آئین کے تحفظ کا عزم خوش آئند ہے، شہباز شریف

سیاسی جماعتوں کا آئین کے تحفظ کا عزم خوش آئند ہے، شہباز شریف

لاہور....وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کو متنازع بنانے والے سیاسی عناصر شاہراہ دستور پر خود متنازع حیثیت اختیار کر چکے ہیں ۔میڈیا کو جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے آئین اور جمہوری نظام کے تحفظ کا عزم خوش آئند ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی مسائل کو ہمیشہ مذاکرات سے حل کرنے کے حامی رہے ہیں، آج بھی کہتے ہیں کہ سیاسی ڈیڈ لاک ڈائیلاگ کے ذریعے ہی ختم ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے معاملات کو افہام و تفہیم سےحل کرنے کے لئے ہر ضروری اقدام کیا ہے۔

مزید خبریں :