Geo News
Geo News

کھیل
23 اگست ، 2014

پہلا ون ڈے:پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 276رنز کا ہدف

پہلا ون ڈے:پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 276رنز کا ہدف

ہمبنٹوٹا.....پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا نے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 276رنز کا ہدف دیا،میتھیوز نے شاندار 89رنز بنائے۔ ہمبنٹوٹا میںبارش کے باعث میچ45،45اورز تک محدود کردیا گیا تھا۔کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کربالنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کوجلد ہی پہلی کامیابی ملی، صرف 16کے مجموعی اسکور پر دلشان کو محمد عرفان نے پویلین واپس بھیج دیا، 55کے اسکور پر تھرنگا اور سنگاکارا آئوٹ ہوئے،انہوں نے بالترتیب 18اور 25 رنز بنائے۔چندیمل نے 6رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔ 75رنز پر میزبان ٹیم کے چار کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے۔جے وردنے اور میتھیوز نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں116رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، اس موقع پر جے وردنے 63رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے۔پریرا13 رنز بناسکے۔میزبان ٹیم نے مقررہ 45اورز میں 7وکٹوں کے نقصا ن پر 275رنز بنائے۔ وہاب ریاض نے 3،محمد عرفان نے2 جبکہ محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

مزید خبریں :