23 اگست ، 2014
اسلام آباد.......پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں متعدد افراد اسٹیج پر چڑھ کر اور پنڈال میں اذانیں دینے لگے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اذانیں دینے سے مصیبتیں ٹلتی ہیں لہٰذا اجتماعی طور پر اذانیں دی جائیں جس کے بعد دھرنے میں شریک لاتعداد افراد نے رات گیارہ بجے اذانیں دینا شروع کردیں۔