24 اگست ، 2014
لندن ........برطانیہ میں پاکستانی نژاد پارلیمینٹرین شبانہ محمود نے اپنی پارٹی کی مخالفت کرتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے برمنگھم سے منتخب ہونے والی لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ پاکستانی نژاد شبانہ محمود کے اسرائیل مخالف موقف اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ مہم میں شرکت کرنے کے بعد شبانہ محمود کو پارٹی کی طرف سے اسرائیل مخالفت اور ایسے کسی بھی احتجاج سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھیں لیکن شبانہ محمود نے پارٹی ہدایات کی مخالفت کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کی مذمت اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے، شبانہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا فلسطینی زمین پر ناجائز قبضہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جھگڑے کا باعث ہے، میں ناجائز قابض کی مصنوعات کے بائیکاٹ کو سپورٹ کرتی ہوں، واضح رہے کہ اس سے قبل لیبر پارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں ناکامی پر برطانوی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں تاہم پارٹی نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو سپورٹ کرنے سے انکار کیا ہے۔