دنیا
17 اپریل ، 2012

امریکا کا شمالی کوریاکو سخت نتائج کا انتباہ

برازیلیا… امریکہ نے خبر دار کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی اشتعال انگیز سرگرمیاں جاری رکھیں تو اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،جوہری طاقت بننے کا خواب چھوڑ کر عوام کو خوراک اور تعلیم دینے پر توجہ مرکوزکرے۔ برازیل کے دارالحکومت برازیلیا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ اگر شمالی کوریا نے اپنی اشتعال انگیز سرگرمیاں جاری رکھیں تو اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کلنٹن کی جانب سے یہ بات ایسے وقت کہی گئی ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل راکٹ چھوڑنے پر پیانگ یانگ حکومت کی مذمت کر چکی ہے۔ وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی نئی قیادت کو جوہری طاقت بننے سے پہلے اپنی پالیسیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے عوام کو خوراک اور تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :