Geo News
Geo News

پاکستان
27 اگست ، 2014

پی ٹی آئی کے دئیے گئے استعفوں کا جائزہ لوں گا؛ رانا محمد اقبال

پی ٹی آئی کے دئیے گئے استعفوں کا جائزہ لوں گا؛ رانا محمد اقبال

سرگودھا...... اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کاکہناہے کہ تحریک انصاف کے جن 28 اراکین پنجاب اسمبلی نے استعفے دیئے ہیں وہ اسکاجائزہ لیں گے، انفرادی طور پر ارکان اسمبلی سے پوچھیں گے کہ کہیں کسی نےدباؤ میں تو استعفیٰ نہیں دیا۔ یہ بات اسپیکر پنجاب اسمبلی نےسرکٹ ہاؤس سرگودھا میں جیو نیو ز سے بات چیت کرتے ہو ئےکہی ۔ رانا محمد اقبال نےکہا کہ پنجا ب اسمبلی میں تحر یک انصا ف کے جن 28 ارکان اسمبلی نے استعفے دیئے ہیں، وہ انفراد ی طور پر تمام استعفوں کاجائزہ لیں گے کہ کسی دباؤ میں آ کر تو کسی رکن اسمبلی نے استعفیٰ نہیں دیا۔ انھوں نے کہا کہ اسپیکر پابند نہیں کہ وہ کتنے عرصےمیں استعفے منظور کر تا ہے۔ اسپیکرکا مزید کہنا تھا کہ پور ی قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، ان حالات میں دھرنے دینا مناسب نہیں ۔ دھرنے دینے والے اراکین،اسمبلی کے سا تھ ساتھ قوم کا بھی استحقاق مجروح کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :