پاکستان
27 اگست ، 2014

طاہر القادری سے ملاقات کے لیے اسحاق ڈار اور زاہد حامد کی آمد

طاہر القادری سے ملاقات کے لیے اسحاق ڈار اور زاہد حامد کی آمد

اسلام آباد....... حکومتی ٹیم پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے لیے انکےکنٹینرمیں پہنچ چکی ہے۔حکومتی ٹیم میں وزیرخزانہ سینٹر اسحاق ڈاراور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہدحامدشامل ہیں ۔حکومتی مذاکراتی ٹیم نے کنٹینر میں جاکر ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی،ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سندھ اور پنجاب کے گورنرز بھی موجود ہیں۔دریں اثنا اس سے قبل گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی،اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنوں سے کہا کہ گورنرسندھ اورگورنر پنجاب میرے بھائی ہیں،یہ مذاکرات کے لیے نہیں آپ سے یک جہتی کے لیے آئے ہیں۔اس دوران انھوں نے دونوں گورنرزکے ساتھ وکٹری کا نشان بھی انگلیوں سے بناکر ہوا میں لہرایا۔

مزید خبریں :