Geo News
Geo News

کھیل
28 اگست ، 2014

جونیئر ہاکی ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا

جونیئر ہاکی ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا

بیجنگ ......پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر یوتھ اولمپکس گیمز میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی، آسٹریلیا نے گولڈ کینیڈا نے سلور اور اسپین نے برانز میڈل حاصل کیا۔بیجنگ میں ہاکی ایونٹ میں پانچویں پوزیشن کا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا،جس میں پاکستان نے تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی ، پہلےکوارٹر میں کیوی ٹیم کو ایک گول کی برتری حاصل تھی، لیکن دوسرے کوارٹرمیں گرین شرٹس نےتین اور چوتھے کوارٹرمیں ایک گول بنایا، پاکستان کی جانب سے ارشاد شان نے دو اور محمد اظفر اور علی مبشر نے ایک ایک گول کیا، ایونٹ کے فائنل نے آسٹریلیا نے کینیڈا کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا۔

مزید خبریں :