کاروبار
17 اپریل ، 2012

عارف حبیب کا شئیرزہولڈرز کیلئے 4 کروڑ بارہ لاکھ حصص کا اعلان

کراچی…عارف حبیب کارپوریشن نے اپنے شیئرز ہولڈرز کو اپنی ذیلی کمپنی عائشہ اسٹیل ملز لمیٹڈ کے 4 کروڑ بارہ لاکھ حصص دینے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری عارف حبیب کارپوریشن کے نوٹس کے مطابق عارف حبیب کارپوریشن نے اپنے شیئرز ہولڈرز کو عبوری نقد منافع کے طور پر عارف حبیب کارپوریشن کے ایک شئیر کے عوض عائشہ اسٹیل ملز کے دس حصص شئیر ہولڈرز کو دیئے جائیں گے۔ عار ف حبیب کارپوریشن کے مالیاتی نتائج کے مطابق جولائی 2011 سے مارچ 2012 اس کو چار ارب34 کروڑ روپے کا منافع ہوا ہے اوراس کی فی حصص آمدنی 10 روپے 52 پیسے رہی۔گزشتہ سال اسی عرصے میں کمپنی کو دو ارب دس کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا اوراس کی فی حصص آمدنی 5 روپے نو پیسے رہی تھی۔

مزید خبریں :