پاکستان
17 اپریل ، 2012

بنوں جیل واقعے کی معلومات لینے امریکی اہلکاروں کی ٹیم پشاور پہنچ گئی

بنوں جیل واقعے کی معلومات لینے امریکی اہلکاروں کی ٹیم پشاور پہنچ گئی

پشاور…بنوں جیل پر حملے کی تحقیقات میں امریکی اہل کاروں نے تعاون کی پیش کش کی ہے ایک اعلیٰ سرکاری افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر جیو نیوز کو بتایا کہ امریکی اہل کاروں کی خصوصی ٹیم نے پشاور میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقات کی اور بنوں جیل پر حملے کی تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی۔ امریکی اہل کاروں کی ٹیم وفاقی حکومت سے اجازت نامے کے بعد پشاور آئی تھی۔ ٹیم کے ارکان نے بنوں جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کی فہرست بھی مہیا کرنے کی درخواست کی تاہم زرائع کے مطابق انہیں فہرست نہیں دی گئی اور تعاون کے حوالے سے انہیں وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا کہا گیا۔


مزید خبریں :