17 اپریل ، 2012
اسلام آباد…پاک امریکاتعلقات اہم نوعیت کے ہیں وزیراعظم گیلانی کا دفاعی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکاکے ساتھ برابری کی بنیادپرتعلقات چاہتے ہیں،وزیراعظم گیلانی نے دفاعی کمیٹی میں سفارشات پڑھ کرسنائیں۔وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ امریکاکے ساتھ تعلقات کے نئے باب کاآغازہورہاہے، ہم امریکاکی ساتھ تعلقات میں پاکستان کی خودمختاری کوترجیح دیں گے،ان کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ نے بتادیاکہ امریکاکے ساتھ پارٹنرشپ ہوگی مگرملکی مفادکی قیمت پرنہیں۔