01 ستمبر ، 2014
اسلام آباد....... پاکستان عوامی تحریک کے وکیل منصورآفریدی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر میں اب کوئی ابہام نہیں رہ گیا، طاہرالقادری نے کہا تھاکہ مقدمے سےمتعلق تسلی کرلیں، میں نے انھیں بتادیا ہے۔ منصورآفریدی کے مطابق آئی ایس آئی ودیگرایجنسیاں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرینگی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کامقدمہ ہمارےموقف کےتحت درج کرلیاگیا۔