دلچسپ و عجیب
24 جنوری ، 2012

چین :نئے قمری سال کی تقریبات کے سلسلے میں ہانگ کانگ میں شان دار پریڈ

چین :نئے قمری سال کی تقریبات کے سلسلے میں ہانگ کانگ میں شان دار پریڈ

بیجنگ. . . . . . .چین میں نئے قمری سال کی تقریبات کے سلسلے میں ہانگ کانگ میں شان دار پریڈ منعقد کی گئی۔چین کے دیگر علاقوں کی طرح ہانگ کانگ میں بھی نیا سال انتہائی پْر جوش انداز میں منایا جاتا ہے۔ اس سال ہانگ کانگ میں 17ویں سالانہ پریڈ منعقد کی گئی جس میں 12 ممالک کے فنکاروں نے شرکت کی۔پریڈ میں 35 فلوٹ شامل تھے۔چونکہ یہ سال ڈریگن سے منسوب ہے اس لیے زیادہ تر مجسمے ڈریگن ہی کے بنائے گئے۔دیو ہیکل ڈریگنوں کے جلومیں ماہر فنکاروں کے رقص اورکرتبوں کے مظاہرے نے کئی گھنٹے تک میلا سجائے رکھا۔فوربس میگزین کے مطابق ہانگ کانگ میں منائی جانے والی یہ تقریب دنیا کی دس بہترین تقریبات میں شامل ہے۔

مزید خبریں :