03 ستمبر ، 2014
خیرپور.....خیرپور میں مسلح افراد نے گاؤں پر دھاوا بول دیا۔دیہاتیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق خیرپور کے گاؤں نازل جونیجو پر مسلح افراد نے حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کی۔اسی دوران دیہاتیوں نے بھی مسلح ہوکر حملہ آور وں پر فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کے تبادلے میں 5 دیہاتی ہلاک ہوگئے۔دیہاتیوں کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔