18 اپریل ، 2012
کراچی… کینجھر جھیل میں 6 کلومیٹر تک پانی انتہائی زہریلا ہو گیا جس کے باعث بڑی تعداد میں مچھلیاں ہلاک ہرہی ہیں،پانی پینے والے مویشی بھی مررہے ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ایف کینجھر جھیل کے انچارج کے مطابق کینجھر جھیل میں ہریل کے مقام پر زہریلے فضلے کے باعث جھیل کا پانی انتہائی زہریلا ہوگیا جس سے بڑی تعداد میں مچھلیاں ہلاک ہورہی ہیں جبکہ متاثرہ مقام سے پانی پینے والے مویشی بھی مررہے ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کینجھر جھیل کے انچارج غلام رسول کھتری کے مطابق نی کے نمونے ٹیسٹ کے لئے حاصل کرلئے گئے ہیں جلد ہی اس سلسلے میں رپورٹ مل جائے گی۔