18 اپریل ، 2012
پشاور… پشاور میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں فنی خرابی کے بہانے مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بند کردی جاتی ہے جس سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12سے16 گھنٹوں تک جا پہنچا۔پشاور کے شہری علاقوں میں آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹوں سے بھی زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہریوں کے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ سے جنریٹر کے استعمال میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور جس سے کاروباری طبقوں سمیت گھریلو صارفین کے ماہانہ اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے۔ کئی علاقوں میں فنی خرابی کی بنیاد پر مسلسل آٹھ آٹھ گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں گلبہار، لاہوری گیٹ ، یکہ توت اوررشیدآباد کے علاقے شامل ہیں۔ بجلی کی بندش سے ٹیوب ویل بند ہیں۔ جس سے شہریوں کو پینے کے پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔