18 اپریل ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…چین کے جنو بی علاقے میں مو جو د ایک گا ؤں کو کنو اروں کا گا ؤں کہاجا نے لگا ہے ۔ گاؤپو( Gao Po)نامی اس گا ؤں میں لڑکیوں کی تعدا د انتہا ئی کم ہو گئی ہے جس کے باعث بے چارے نو جوانوں کے لیے دلہن تلا ش کر نا مشکل مر حلہ بن گیا ہے ۔ اس گا ؤں کے نو جوانوں کی مائیں طویل عر صے سے اپنی بہوکی تلا ش میں ہیں لیکن لڑ کیوں کی انتہا ئی کم تعداد کے با عث ان کا یہ خواب پو راہونا ممکن نظر نہیں آتا ۔ واضح رہے کہ اس وقت چین میں لڑ کیو ں کی تعداد لڑ کو ں کی بہ نسبت روز بر وز کمی ہو تی جا رہی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق 2020 تک یہ فر ق خطر نا ک حد تک بڑ ھ جا ئے گااور بیشتر لڑ کوں کے لیے جیون سا تھی کی تلا ش تقریبا ً نا ممکن ہو جا ئے گی۔