پاکستان
18 اپریل ، 2012

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد… بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج سے موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے بلوچستان میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ادارے نے مکران کے ساحلی علاقے میں ماہی گیروں کو متنبہ کیا ہے کہ آج سمند ر میں جانے سے گریز کریں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام سے بارش کا سلسلہ شمال مشرقی بلوچستان اورملحقہ مغربی سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان تک پھیلنا شروع ہوجائے گا۔

مزید خبریں :