Geo News
Geo News

دنیا
06 ستمبر ، 2014

شکاگو میں طوفانی بارش سے تباہی ،ہزاروں افراد بجلی سے محروم

شکاگو میں طوفانی بارش سے تباہی ،ہزاروں افراد بجلی سے محروم

شکاگو .....شکاگو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، جس کے نتیجہ میں سڑکیں زیر آب آگئیں اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ریاست Illinois کے شہر شکا گو میں تیز ہواؤں اور شدید بارشو ں سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ، شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے کئی درخت اکھڑ گئے اور متعدد عمارتوں اور گھروں کو نقصان بھی پہنچا، جبکہ مواصلات کا نظام تبا ہ ہونےکی وجہ سے ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے، متاثرہ علاقوں میںامدادی کاررائیاں جاری ہیں، حکام نے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مزید خبریں :