Geo News
Geo News

پاکستان
07 ستمبر ، 2014

سرگودھا:آستانے میں فائرنگ، حساس ادارے کے آفیسر سمیت 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

سرگودھا:آستانے میں فائرنگ، حساس ادارے کے آفیسر سمیت 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

سرگودھا......سرگودھا میں نامعلوم افراد نے آستانے کے اندر فائرنگ کردی ۔فائرنگ میں حساس ادارے کے اعلی آفیسر سمیت 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ۔پولیس مطابق 49 ٹیل کے قریب آستانہ فضل پر 6 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ،فائر نگ کے نتیجے میں حساس ادارے کے اعلیٰ ٰافسر فضل ظہور، سجادہ نشین کے بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 7افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

مزید خبریں :