07 ستمبر ، 2014
پشاور......مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضرحیات نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان مسلم لیگ ن کا قیمتی سرمایہ اور زیرک سیاستدان ہےجن کی پارٹی اور ملک وقوم کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہےاس لئے مخالفین ان پرالزامات لگانے سے قبل سوچ لیا کریں، پشاور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ارباب خضرکا کہنا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری دھرنوں پروقت ضائع کررہےہیں جبکہنوازشریف ملک سنواررہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کےایک اشارےپرلیگی کارکن ایک گھنٹے میں خیبرپختونخواحکومت ختم کر سکتےہیں لیکن ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری طریقے سے موجودہ حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران اورقادری دھرنےختم کرکے سیلاب متاثرین کی مدد کو پہنچے جو اصل قومی فریضہ ہے۔