18 اپریل ، 2012
اسلام آباد… وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ہنی مون پر بیرون ملک گئے ہوئے اپنے چھوٹے صاحبزادے ایم این اے علی موسی گیلانی کو جلد واپس آکر کیمیکل کیس کی تحقیقات کا سامنا کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ وزیراعظم ہاوٴس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم علی موسی گیلانی نے اپنے بیٹے کو کہاہے کہ وہ ہنی مون دورہ مختصر کرکے جلد وطن واپس آجائیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق علی موسی گیلانی اس ماہ کے پہلے ہفتے میں ہنی مون پر جنوبی افریقا چلے گئے تھے ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس ان دنوں ایفیڈرین کیمیکل کیس کی تحقیقات کررہی ہے ، اس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کیمیکل کی زائد مقدار میں کوٹہ کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں علی موسی گیلانی کا بھی ہاتھ رہا ہے جبکہ علی موسی گیلانی ، ان الزامات کی سختی سے تردید کرچکے ہیں ۔