08 ستمبر ، 2014
سری نگر.......پاکستان کی طرح مون سون بارشوں اور سیلاب نے مقبوضہ کشمیر میں بھی تباہی مچارکھی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں 60سال کے بدترین سیلاب سے اب تک 175افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ڈھائی ہزار گاوں زیر آب آگئے ہیں، گھروں، اسپتالوں، اسکولوں غرض ہر طرف پانی ہی پانی ہے، پانی میں پھنسے ہزاروں افراد اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں۔ ضلع پونچھ اور راجوڑی میں ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ مقبوضہ وادی میں سری نگر کے ہوائی ادے کو جانے والی شاہراہ سمیت اہم شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہے ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا اور اسے قومی تباہی قرار دے کر امدادی کاموں کے لیے 11 ار ب جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔