08 ستمبر ، 2014
لندن.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ممتاز دانشور ، شاعر ، ادیب اور سابق صوبائی محتسب خان یوسف جمال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے اور ان کی مختلف شعبوں میں خدمات نہ صرف قابل قدر ہیں بلکہ اس پر مرحوم کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیاجائے کم ہے ۔انکے انتقال سے مجھے ذاتی طور پر صدمہ پہنچا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت تمام کارکنان مرحوم کے سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوارن کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ دریں اثنا الطاف حسین نے اردو کے ممتاز شاعر اور دانشور سرشار صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کے شعری اور نثری مجموعے، کالم اور صحافتی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے مرحوم کی ادبی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارا ن کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے معروف شاعرہ محترمہ گلنار آفریںکے چھو ٹے بھائی فرید احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ الطاف حسین نے گلنار آفریں اور ان کے تما م سوگواراہل خانہ سے دلی تعزیت وہمددری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران و کارکنا ن کے آپ کے غم میں بر ابر کے شریک ہیں ۔انہوںنے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ بر داشت کر نے کا حوصلہ دے ۔(آمین )