18 اپریل ، 2012
تائی پے …این جی ٹی …بدلتے وقت کے ساتھ جہا ں ہر چیزمیں جدت آرہی ہے وہیں فر نیچر کے انداز بھی بدلتے جا رہے ہیں ۔ تائیوان کے ڈیزائنر نے ایسا فر نیچر تیار کرلیا ہے جسے ضر ورت اور جگہ کے مطا بق مختلف شکلو ں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔ مہما ن زیا دہ ہو تو یہ لمبی ڈیسک اور کم ہو تو چھو ٹا سا صوفہ بن جا تا ہے ۔اس لچکدار اور منفرد صو فے کو ہر شخص اپنے پسند کے ڈیزا ئن میں تبدیل کر سکتا ہے اور یوں ایک تیر سے دو ہی نہیں بلکہ کئی شکا ر کیے جا سکتے ہیں ۔