Geo News
Geo News

پاکستان
09 ستمبر ، 2014

وزیراعلیٰ پنجاب کا جھنگ میں تریموں ہیڈ ورکس کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا جھنگ میں تریموں ہیڈ ورکس کا دورہ

جھنگ.......وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے جھنگ میں تریموں ہیڈ ورکس کا دورہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب ملکی تاریخ کے بڑے سیلاب میں سے ایک ہے،عوام خطرناک علاقوں کو فوری خالی کردیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو تریموں ہیڈ ورکس پر سیلابی صورتحال سے متعلق سیکریٹری ایری گیشن اورڈی سی او نے بریفنگ دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام انتظامیہ کی وارننگ کو سنجیدگی سے لیں ،حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے ہیڈ تریموں انتظامیہ کو بھرپوراندازمیں فرائض کی انجام دہی کی ہدایت بھی کی۔

مزید خبریں :