18 اپریل ، 2012
جدہ… سعودی عرب میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 18افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو غیرملکی باشندے بھی شامل ہیں۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سعد التویجری نے میڈیا کو بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اورسیلاب سے اب تک 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو غرملکی جن کا تعلق سوڈان سے ہے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے شہریوں بالخصوص سعودی عرب میں مقیم غیرملکی باشندوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سیلاب کے اوقات میں وادیوں کے نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلوں کو گاڑی کے ذریعے کراس کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔