دنیا
18 اپریل ، 2012

دوبارہ صدر بنا تو امیگریشن قوانین پر توجہ دونگا،اوباما

واشنگٹن… امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ دوبارہ منتخب ہونے پر عہدے کی دوسری میعاد کے آغاز ہی پر اِمیگریشن سے متعلق اہم قانون سازی پر توجہ دوں گا۔بدھ کوایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اِسی سال تارکین وطن سے متعلق اصلاحات پر کام کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں ری پبلکنز سے درکار مدد میسر نہیں ہوئی۔ صدر نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ممکنہ انتخابی حریف، میساچیوسٹس کے سابق گورنر مٹ رومنی پر نکتہ چینی کی۔ صدر نے رومنی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے جاری کریں۔ اوباما نے کہا کہ امیدواروں کے لیے لازم ہے کہ وہ جس حد تک ممکن ہو شفافیت سے کام لیں۔ رومنی کی ایک خاتون ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رومنی کے ٹیکس سے متعلق بیان دے کر دراصل مسٹراوباما امریکیوں کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :