Geo News
Geo News

پاکستان
09 ستمبر ، 2014

سندھ کے میڈیکل کالجوں کے داخلہ فارم کل سے جاری ہونگے

سندھ کے میڈیکل کالجوں کے داخلہ فارم کل سے جاری ہونگے

کراچی.......کراچی سمیت سندھ کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس میں داخلے کے فارم کل سے جاری کئے جائیں گے۔19 اکتوبر کو سندھ بھر میں انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی سمیت اندورن سندھ کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس میں داخلہ فارم کل سے جاری کئے جائیں گے۔فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے۔19 اکتوبر کو سندھ بھر میں انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کراچی میں ڈاو میڈیکل اور جناح سندھ میڈیکل یو نیورسٹی کے لئے کل 700 نشستوں پر ٹیسٹ لیا جائے گا ۔لیاری میڈیکل کالج کے داخلہ فارم 18 ستمبر سے جاری کئے جائینگےفارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر ہے۔26 اکتوبر کو لیاری میڈیکل کالج کا انٹری ٹیسٹ ہوگا۔

مزید خبریں :