کھیل
18 اپریل ، 2012

پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے محفوظ ملک ہے،ذکا ء اشرف

 پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے محفوظ ملک ہے،ذکا ء اشرف

لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر میں ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے محفوظ ملک ہے یہاں کی صورت حال پر تشویش بلا جواز ہے، ذکا اشرف نے یہ بیان بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ مصطفی کمال کی جانب سے اس بیان کے رد عمل میں دیا ہے جس میں مصطفی کمال نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ آئی سی سی کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔ذکاء اشرف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بنگلادیش کوٹیسٹ اسٹیٹس دلانے میں بھی پاکستان نے اہم کرداراداکیاتھا،اب پاکستان میں2009سے بین الاقوامی کرکٹ بندہے ،بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونے سے ہمارے اسٹیڈیم خالی پڑے ہیں لہٰذا پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے کرکٹ سے تعلق رکھنے والوں کو اپنا اپنا کردار اد ا کر نا چاہیئے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کر کٹ بورڈ کے سربراہ مصطفی کمال نے دورہ پاکستان پر ایک نیا بیان دیا ہے جس میں ان کا موقف ہے کہ پاکستان کا دورہ اسی صورت میں کریں گے،جب آئی سی سی مکمل کلیئرنس دے گی۔

مزید خبریں :