11 ستمبر ، 2014
مظفرآباد..........وزیراعظم نواز شریف نے آزاد کشمیرکے ضلع حویلی میں سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں ہونے والی تباہی پر پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف آزادکشمیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر ضلع حویلی پہنچے۔انہوں نے سیلاب ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ا س موقع پر وزیراعظم نے حویلی سے راولا کوٹ تک بین الاضلاعی سڑک کی تعمیراور حویلی میں آزا د جموں و کشمیر یونی ورسٹی کے کیمپس کی تعمیر کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں میں کشمیری عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی ان کے ساتھ ہیں۔