11 ستمبر ، 2014
کراچی...... رہنماانسانی حقوق انصاربرنی نے کہا ہے کہ افریقی ملک کیمرون میں 20پاکستانی پھنس گئے ہیں، پاک بحری جہازایم وی ملتان کئی دنوں سےکیمرون کی بندرگاہ پرکھڑاہے۔ انصاربرنی نے صدر اور وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ کیمرون میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نامکمل کاغذات اورایبولاوائرس کےخدشےکےپیش نظرجہازکوپورٹ پرآنےنہیں دیاجارہا۔