18 اپریل ، 2012
لندن…این جی ٹی…ورزش کرنا صحت کے لئے بے حدمفید ہے اور معلوم ہوتاہے اس بات سے ڈائپر پہنے یہ ننھے استاد خوب واقف ہیں اسی لئے تواتنی سی عمر میں ہی ایکسر سائز کرنے لگے ہیں۔اس ویڈیو میں نظر آنے والے 8مہینے کا یہ چھوٹا سا بچہ ابھی ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتالیکن اسے ایکسر سائز کرنے کا اتنا شوق ہے کہ کمپیوٹر ٹیبل سے لٹک کر Pulls Ups کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔لگتا ہے کہ یہ ننھے استاد بڑے ہو کر پہلوان بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔