دلچسپ و عجیب
24 جنوری ، 2012

سورج کی وجہ سے آج زمین پر مقنا طیسی لہروں کا طوفان متوقع

 سورج کی وجہ سے آج زمین پر مقنا طیسی لہروں کا طوفان متوقع

واشنگٹن…خلا اور موسمیات کے بارے میں پیش گوئی کرنے والے امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ سورج پر آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آج زمین پر مقناطیسی لہروں کا بڑا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔ایک ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث سورج کے ذروں کی رفتار پانچ گنا زیادہ ہوگی۔ جو تقریباً دو ہزار کلومیٹر فی سیکنڈ ہوسکتی ہے۔ اس دوران پروازوں ، بجلی گھر اور مصنوعی سیاروں کومقناطیسی لہروں کے بڑے طوفان سے متاثرہونے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :