پاکستان
24 جنوری ، 2012

میمو گیٹ، تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

میمو گیٹ، تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد… میمو کمیشن کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی کمیشن کے اجلاس کی صدارت بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کریں گے۔ کیس کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے گذشتہ روز ہی اپنے وکیل کے ذریعے پاکستان نہ آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عدالتی کمیشن کا یہ چوتھا اجلاس ہوگا۔اس سے پہلے 16 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں عدالتی کمیشن نے میمو گیٹ کے مرکزی کردار منصوراعجاز کو فوج اور پولیس کے ذریعے سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔گزشہ اجلاس میں اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ بلیک بیری کمپنی نے پرائیویسی پالیسی کے تحت مبینہ میموسے متعلق پیغام رسانی کا ریکارڈ فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے بیان حلفی بھی جمع کرایا تھا کہ حکومت منصور اعجاز کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔اٹارنی جنرل نے یہ بھی بتایا تھا کہ امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کو حسین حقانی کے زیر استعمال بلیک بیری ہینڈ سیٹ نہیں ملے۔کمیشن نے منصور اعجاز کیخلاف مقدمے کے اندراج کے لیے دائر ایک شہری کی درخواست بھی خارج کر دی تھی ۔

مزید خبریں :