Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
17 ستمبر ، 2014

جیو فلمز کے تحت نئی پاکستانی فلم ’دختر‘ کل ریلیز ہو رہی ہے

جیو فلمز کے تحت نئی پاکستانی فلم ’دختر‘ کل ریلیز ہو رہی ہے

کراچی.......جیو فلمز کے تحت نئی پاکستانی فلم ’دختر‘ کل ریلیز ہو رہی ہے ۔پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقوں کی سیر کراتی اس فلم کا میوزک بھی انتہائی شاندار ہے ۔ نئی کاسٹ اور اسٹوری لئے بڑی اسکرین کے اس آنے والے شاہکار میں میوزک کا استعمال بھی روایت سے ہٹ کر ہے۔’دختر‘ کی منفرد موسیقی نے دھوم مچا دی ہے۔قبائلی علاقے کی ایک بہادر ماں اور اسکی 10سالہ بیٹی کی اس کہانی کے گرد ترتیب دی گئی موسیقی ساحر علی بگا کی ہے۔فلم کے ساونڈ ٹریک میں راحت فتح علی خان، شفقت امانت علی، سارہ رضا ،حنا نصراللہ او رساحر علی بگا کی آوازِ یں شامل ہیں۔ عالمی معیار کی فلمبندی اور زبردست لوکیشنز پر مبنی ہدایتکارہ عافیہ نیتھنیل کی یہ پہلی پیشکش دختر اس بات کا ثبوت ہے کہ آئٹم سانگ کے بغیر بھی ایک بھرپور اور خوبصورت فلم بنائی جاسکتی ہے۔خدا کے لئے اور بول کی پسندیدگی کے بعد جیو فلمز کے بینر تلے فیچر فلم دختر کا 18 ستمبر سے ہے ملک بھر میں شاندار افتتاح ہورہاہے۔

مزید خبریں :