18 ستمبر ، 2014
کراچی .......کراچی کے علاقے کورنگی کی رہائشی خاتون کے یہاں پیدا ہونے والا 2سر والا بچہ پیدائش کے چند گھنٹے بعدچل بسا۔بچے کو حالت تشویشناک ہونے کے باعث این آئی سی ایچ منتقل کیا گیا تھا۔اسپتال ذرائع کے مطابق بچے کے طبی معائنے کے لئے 5 ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ تشکیل دے دیا گیا تھا۔ این آئی سی ایچ انتظامیہ کے مطابق بچے کے دو سر اور دو دماغ جبکہ سانس کی ایک نالی تھی۔ ایکسرے کے بعد یہ بھی پتا چلا کہ بچے کا ایک دل، ایک جگر،دو پھیپڑے، کمر اور ریڑھ کی دودو ہڈیاں تھیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق دنیا کے کسی بھی ملک میں اس طرح کے بچوں کا علاج ممکن نہیں ہے۔ ایسے بچوں کا حمل کے تین ماہ بعد فیصلہ کرلیا جاتا ہے۔