کاروبار
18 ستمبر ، 2014

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان میں 7 ارب کی سرمایہ کاری کریگی

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان میں 7 ارب کی سرمایہ کاری کریگی

کراچی.........انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی جانب سے ملک میں بینکاری کے شعبے میں 7ارب روپے مالیت کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ بینکنگ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور بینک الفلاح کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت بین الاقوامی مالیاتی ادارہ بینک الفلاح کے 15فیصد حصص خریدے گا۔ اس کے علاوہ مزید 5فیصد حصص آئندہ سال دسمبر تک خریدے جائیں گے اس طرح آئی ایف سی مجموعی طور پر الفلاح بینک میں 7ارب روپے کی سرمایاکاری کرے گا۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق اس انویسٹمنٹ سے ملک میں بینکاری کے شعبے کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایا کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوگا۔

مزید خبریں :