Geo News
Geo News

صحت و سائنس
18 ستمبر ، 2014

کراچی میں پولیو کے دونئے کیسز سامنےآگئے

کراچی میں پولیو کے دونئے کیسز سامنےآگئے

کراچی...... کراچی میں پولیو کے دونئے کیسز سامنےآگئے ہیں جس کے بعد سندھ میں رواں سال پولیوسے متاثرہ بچوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق 22 ماہ کی بچی یوسی سات تنویر کالونی اورنگی ٹاؤن کی رہائشی ہے جبکہ دس ماہ کا بچہ یوسی آٹھ محمد گوٹھ سلطان آباد کا رہائشی ہے۔ رواں سال سندھ میں پولیوکے کیسز کی تعداد 14 ہوگئی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ ملک بھرمیں اس سال پولیو کے 164 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

مزید خبریں :