دنیا
19 اپریل ، 2012

بھارت کا5ہزار کلومیٹر تک مار کرنیوالے میزائل اگنی 5کا تجربہ

بھارت کا5ہزار کلومیٹر تک مار کرنیوالے میزائل اگنی 5کا تجربہ

نئی دہلی… بھارت نے بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا تجربہ کیاہے،بین البراعظمی بیلاسٹک میزائل 5 چین سمیت ایشیا اور یورپ کے بڑے حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلسٹک میزائل اگنی فائیو اڑیسہ کے ساحل سے فائر کیا گیا۔ 5 ہزار کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے اس میزائل سے بھارت کوچین کے شمالی حصے سمیت پورے ایشیااور یورپ کے ایک بڑے حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوجائے گی۔ اگنی میزائل جوہر ی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور ایک ٹن تک ایٹمی مواد ہدف تک لے جاسکتا ہے۔ اس سے پہلے امریکا،روس فرانس اور چین کے پاس اس نوعیت کے میزائل کی اہلیت تھی۔ اگنی فائیو ٹھوس ایندھن سے بھرا ہے، 17 میٹر لمبا، 2 میٹر چوڑا اور 50 ٹن وزنی ہے۔اگنی میزائل کا تجربہ گزشتہ روز کیا جانا تھا۔ تاہم خراب موسم کے باعث یہ تجربہ آج کیا گیا ہے۔بیلسٹک میزائل اگنی فائیوآئندہ تین برسوں میں بھارتی فوج کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید خبریں :