19 اپریل ، 2012
کراچی… کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بڑھتی ہوئی بدامنی کے کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے پہلے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی، متعدد جگہ سرچ آپریشن کیئے گئے اور تازہ ترین قدم کے طور پر رات 12بجے چائے خانے بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جس سے عوام نئی پریشانیوں کا شکار ہو گئے ہیں۔ پولیس کے اقدامات کا یہ مطلب لیا گیا ہے کہ نہ رات گئے تک چائے کے ہوٹل کھلیں گے، نہ ہی دہشت گرد حملہ کرینگے، یعنی نہ رہے گا بانس نہ رہے گی بانسری۔ دریں اثناء کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافظ کرنے والے اداروں کی چھاپہ مار کارروایاں ایک درج سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ذرائع کے مطابق رینجرز اور سی آئی ڈی پولیس نے گلستان جوہر۔ابولحسن اصفحانی روڈ گلشن اقبال بلاک 4 کورنگی اور شاہ فیصل کالونی میں رات بھر ٹارگٹیڈ آپریشن کیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں درجن سے زائد کارکنوں کو حراست مٰں لے کر پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کے چھاپہ مار کارروایاں خفیہ اطلاع پر کی گئیں ہیں۔