Geo News
Geo News

دنیا
21 ستمبر ، 2014

ایران داعش کیخلاف لڑائی میں امریکا کیساتھ مشروط تعاون پرتیار

ایران داعش کیخلاف لڑائی میں امریکا کیساتھ مشروط تعاون پرتیار

نیو یارک ......مغربی خبر ایجنسی کا کہناہے کہ ایران،شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف لڑائی میں امریکا کے ساتھ مشروط تعاون کےلیے تیارہے ۔ خبر ایجنسی نے اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی سفارتکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران داعش کے خلاف ساتھ دینے کو تیار ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مغربی ممالک بھی لچک دکھائیں ۔ سفارتکار کا کہناہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بجائے داعش عالمی امن کےلیے خطرہ ہے ،جس کے خلاف لڑائی میں ایران خطے میں اپنا اثر استعمال کرسکتا ہے ۔ متنازع جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان مذاکرات اس وقت بھی نیویارک میں جاری ہیں ۔ ایران اور امریکا دونوں داعش کے خلاف تعاون کو مسترد کرچکے ہیں، تاہم جان کیری نے کہا ہے کہ اس جنگ میں ایران بھی کردار ادا کرسکتا ہے ۔

مزید خبریں :