Geo News
Geo News

پاکستان
21 ستمبر ، 2014

عمران، قادری گٹھ جوڑکےتانے بانے کینیڈا ، لندن اور دبئی میں بنے گئے؛سعد رفیق

عمران، قادری گٹھ جوڑکےتانے بانے کینیڈا ، لندن اور دبئی میں بنے گئے؛سعد رفیق

اسلام آباد..... مسلم لیگ ن کے رہنما ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان اور قادری گٹھ جوڑ کے تانے بانے کینیڈا ، لندن اور دبئی میں بنے گئے ۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری اپنی خفیہ ملاقات سے قوم کو آگاہ کیوں نہیں کرتے، جمہوری نظام میں تبدیلی اور جمہوری نظام کا یکسر خاتمہ چاہنے والے دونوں دھرنا لیڈروں میں آخر کون سی قدر مشترک پائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین اور سیکریٹری اطلاعات کی اپنے لیڈر کی سرگرمیوں سے لاعلمی سولو فلائیٹ کا واضح ثبوت ہے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہ رات کی تاریکی کے بجائے کھلے عام اور اعلانیہ ملاقاتیں کرتے ہیں۔

مزید خبریں :