پاکستان
24 جنوری ، 2012

میموتحقیقاتی کمیشن کے اجلاس میں اکرم شیخ کے دلائل

میموتحقیقاتی کمیشن کے اجلاس میں اکرم شیخ کے دلائل

اسلام آباد… میمو کمیشن کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن کا اجلاس اسلام آباد ہائی کورٹ میں جاری ہے۔ عدالتی کمیشن کے اجلاس کی صدارت بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کر رہے ہیں۔آج جب سماعت شروع ہوئی تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ سے سوال کیا ہے کہ منصور اعجاز کہاں ہیں۔ اس پر اکرم شیخ نے انکی پاکستان آمد اور سیکیورٹی سے متعلق تحفظات سے کمیشن کو آگاہ کیا اور کہا کہ انہیں مختلف حکومتی حلقوں سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ اکرم شیخ نے کہا کہ منصورا اعجاز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی دھمکی دی گئی ایسی صورت میں وہ پاکستان نہیں آسکتے۔ اجلاس میں اکرم شیخ کے دلائل جاری ہیں۔ واضح رہے کہ آج عدالتی کمیشن کا یہ چوتھا اجلاس ہے۔

مزید خبریں :