Geo News
Geo News

کھیل
22 ستمبر ، 2014

عمر اکمل کی بیٹنگ فارم خرابی کی ذمہ دار ٹیم مینجمنٹ ہے،کامران اکمل

 عمر اکمل کی بیٹنگ فارم خرابی کی ذمہ دار ٹیم مینجمنٹ ہے،کامران اکمل

کراچی......وکٹ کیپر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم میں کم بیک کریں گے، عمر اکمل کی بیٹنگ فارم خراب کرنے کے ذمہ دار ٹیم مینجمنٹ ہے جنہوں نے انہیں وکٹ کیپنگ کرنے کی ہدایت کی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے چھوٹے بھائی کی خراب فارم کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ کے عمر اکمل کی خراب بیٹنگ فارم کی ذمہ دار ٹیم مینجمنٹ ہے ، کپتان اور کوچز نے ان سے وکٹ کیپنگ کرائی جس کی وجہ سے ان کی بیٹنگ متاثر ہوئی ۔کامران اکمل نے کہا کہ وہ ٹیم میں واپس آئیں گے، ہمت نہیں ہاری کم بیک کرنے کی کوشش جاری ہے۔

مزید خبریں :