22 ستمبر ، 2014
کراچی..... جیو نیوز کی نشریات کی مکمل بحالی اور صحافیوں پر حملوں کے خلاف کراچی پریس کلب میں قائم جمہور کیمپ میں شرکاء نے آج بھی یہی سوال کیا کہ مختلف شہروں میں جیونیوز کو غیر قانونی طور پرآخر کیوں بند ہے۔آئین کی بالادستی ،جمہوریت کے استحکام اور آزادی اظہار کے تحفظ کے لئے سماجی تنظیمیں ،سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی یکجا ہے۔ کراچی پریس کلب میں قائم جمہور کیمپ میں سب کے سوال مشترکا ہیں کہ جیو نیوزکیوں بند ہے؟کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے کہا کہ دھرنے والے عدالتی حکم پر عمل کی بات کرتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ جیونیوز کے معاملے پر بھی عدالتی حکم پر عمل کرائیں۔سینئر صحافیوں نےکہا کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی اور آزادی اظہار کیلیے جیو نیوز کی گراں قدر خدمات ہیں۔شرکاء نے کہا کہ جیو نیوزپر حملے اور کیبل آپریٹرز کی ہٹ دھرمی کسی طور قبول نہیں۔جمہور کیمپ کےشرکاء نے سوال کیا کہ سچ کہنا اور سچ لکھنا کہاں کا جرم ہے ؟جس کی سزا جیونیوز کو 5ماہ سے دی جارہی ہے۔