Geo News
Geo News

پاکستان
23 ستمبر ، 2014

چیچہ وطنی: شہریوں کو گدھے کا گوشت کھلانے کی کوشش ناکام

چیچہ وطنی: شہریوں کو گدھے کا گوشت کھلانے کی کوشش ناکام

چیچہ وطنی...... چیچہ وطنی میں شہریوں کو گدھے کا گوشت کھلانے کی کوشش ناکام ہوگئی، ملزمان ذبح کیے ہوئے سات گدھے کھیتوں میں چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 112 ایل کے مکینوں کے مطابق نامعلوم ملزمان نے رات کے وقت گدھوں کوکھیتوں میں لا کر ذبح کیا اور ان کی کھال بھی اتار دی مگر قدموں کی آہٹ سن کر پکڑے جانے کے خوف سے فرار ہوگئے۔ صبح کو زمیندار اپنی فصل کو اسپرے کرنے آیا تو اسے واردات کا علم ہوا۔ گدھوں کا یہ گوشت ہوٹلوں اور دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا،واقعے کی اطلاع پولیس اور متعلقہ حکام کو دی گئی تاہم کوئی بھی سرکاری اہلکار موقع پر نہیں پہنچا۔

مزید خبریں :